hathon ki bay ka matlab?

اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ایک ساتھ جوڑئیے۔ آپ کو ایک ہتھیلی سے دوسری میں جاتی ہوئی اردو حرف”ب“ کی شکل کی ایک لکیر نظر آئے گی۔ اگر آپ کی ہتھیلیوں پر ”ب“ کی شکل پوری طرح بنی ہوئی ہے تو آپ شریف النفس، حساس اور اچھی حسِ عامہ کے مالک ہیں اور آپ کی شادی کسی ایسے مرد یا خاتون سے ہو گی جو بہت سوں کا منظورِ نظر ہو گا۔

اگر آپ کی ہتھیلیوں پر ”ب‘ ٹوٹی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ والا ٹکڑا اوپر اور بائیں ہاتھ والا نیچے ہے تو آپ سے بڑی عمر کے لوگ پیار کرتے ہوں گے اور ممکنہ طور پر آپ کی شادی بھی آپ سے بڑی عمر کے مرد یا خاتون سے ہو گی۔ اگر آپ کی ہتھیلی پر ”ب“ ٹوٹی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ والا ٹکڑا بائیں ہاتھ والے ٹکڑے سے نیچے ہے تو آپ بہت تند مزاج، چیلنجز کو قبول کرنے والے، جذباتی اور پرجوش محبت کو پسند کرنے والے ہوں گے اور آپ کی شادی کسی کم عمر لڑکے یا لڑکی سے ہو گی جو غیرملکی بھی ہو سکتایا سکتی ہے۔”ب“کی اس شکل والے لڑکے عموماً ہینڈسم اور سمارٹ اور لڑکیاں خوبصورت ہوتی ہیں۔